سٹی42: ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں جوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے اہلکاروں کو مختلف انتظامی اور حفاظتی امور کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام سب کی ذمہ داری ہے ، تمام ٹیمیں سکیورٹی ڈیوٹی اور گشت کے دوران منتظمین جلوس و مجالس سے رابطے میں رہیں۔
ایس پی ڈولفن نے ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیموں کو امام بارگاہوں کے اطراف مؤثر گشت کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کا بھی حکم جاری کردیا ہے۔