ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رینجرز و پولیس کا کامیاب آپریشن،انعام یافتہ ہلاک ڈاکو ہلاک، 3 ہندو نوجوان بازیاب

رینجرز و پولیس کا کامیاب آپریشن،انعام یافتہ ہلاک ڈاکو ہلاک، 3 ہندو نوجوان بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کندھ کوٹ میں رینجرز  اور پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 ہندو نوجوان بازیاب کرالیے ۔ 

رینجرز اور پولیس نے درانی مھر کچے کے علاقے میں خادم بھیو گینگ کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا ، دوران آپریشن رینجرز پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے دس روز قبل انڈس ہائی وے سے اغوا ہونے والے 3 ہندو نوجوان بازیاب کرالیے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں سنجے کمار ،ستیش کمار اور نتیش کمار شامل ہیں۔ 

رینجرز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ 

دوران آپریشن پولیس کی فائرنگ سے انعام یافتہ ہلاک ڈاکو امدو بھیو ہلاک ہوگیا، جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی ، ونگ کمانڈر کرنل جمیل احمد اور پولیس اور رینجرز بھاری نفری لاش لے آئی ۔ 

ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی نے ایس ایس پی کی کامیابی پر پھول نچھاور کئے ۔ 

 ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ امدو بھیو خطرناک ڈاکو تھا ، امدو بھیو گینگ مکمل ختم ہوگئی۔ امدو بھیو پر پچاس سے زائڈ مقدمات میں مطلوب تھا سر کی قمیت 30 لاکھ رکھی گئی تھی۔

 بشیر احمد بروہی کا کہنا ہے کہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکاروں کو شہید کیا تھا ۔ پولیس اور رینجرزس کا آپریشن جاری ہے امن دشمنوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔