ایف آئی اے کی کارروائی، بدنام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار

6 Jul, 2024 | 05:48 PM

عرفان ملک : ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم شاہد محمود کو چھاپہ مار کارروائی میں بہاولنگر سے گرفتار کیا گیا ، ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے۔ ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر کینیڈا کا ورک ویزہ فراہم کرنےکے لیے 16 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی، ملزم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔ 

ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں