لاہور میں 244 ٹریفک حادثات، 268 افراد زخمی

6 Jul, 2024 | 05:46 PM

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 268 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 101 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 167 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں