ٹیکسز کی بھرمار ،ڈبہ پیک دودھ کی قیمت اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا

6 Jul, 2024 | 05:41 PM

شہزاد خان:  وفاقی بجٹ یا مہنگائی کا پروانہ،ایک کے بعد ایک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوگیا۔

 وفاقی بجٹ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ٹیکسز کی بھرمار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد دودھ کی قیمتیں 100 روپے لٹر بڑھنے سے فی لٹر دودھ کی قیمت 360 تک پہنچ گی،دودھ کا ایک پاو والا پیک 70 سے 90 روپے کا ہوگیا۔شہریوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے.  بجلی کی قیمتوں میں ہفتہ کے بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔


 

مزیدخبریں