ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

 سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری : سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 58 ہزار 479 تک پہنچ گئی ۔ 

زیر التوا مقدمات کی 30 جون تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں 31 ہزار 944 سول پٹیشنز زیر التوا ہیں، زیر التوا فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار 13 ہے ۔ 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 201 مقدمات نمٹائے گئے۔ عدالت عظمی میں 28 از خود نوٹسز اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔