ترنول جلسہ گراونڈ میں حساس اداروں، شخصیات کیخلاف نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

6 Jul, 2024 | 05:29 PM

فرزانہ صدیق : ترنول جلسہ گراونڈ میں حساس اداروں اور شخصیات کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے والا قانون کی گرفت میں آ گیا ۔ 

اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول کی جانب عباس شیخ نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لودھراں سے یہاں جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آیا تھا۔ محمد عباس کا تعلق  لودھراں سے اور پراپرٹی اور کھاد کا کاروبار ہے۔

پولیس نے ملزم کا موبائل فون قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

مزیدخبریں