ویب ڈیسک :وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ امداد باہمی کا مقصد وسائل کو یکسا طورپر عوام میں تقسیم کرنا بھی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کوآپریٹو اداروں کو فعال اورمتحرک کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ خواہش ہے کوآپریٹوادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امداد باہمی ادارے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود میں معاون ہوسکتے ہیں۔ وسائل کے مشترکہ استعمال کیلئے امداد باہمی ادارے قرض، زرعی آلات اور مارکیٹنگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کو ختم کرنے کویقینی بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد باہمی سوسائٹیز سائل کے بہترین استعمال سے معاشرے کی بحالی اور تعمیر نو میں مددفراہم کرسکتے ہیں۔کوآپریٹو اداروں اور اس سے وابستہ کارکنان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔