لاہور میں موسلا دھار بارش ، ڈولفن پولیس بارش میں پھنسےشہریوں کی مدد کرنے پہنچ گئی

6 Jul, 2024 | 04:17 PM

سٹی42: شہر لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھاڑا ہوگیا جس سے شہریوں کی گاڑیاں خراب ہونے لگیں تو دوسری طرف ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں شہر کے نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کو یقینی بنانے میں مصروف ہوگئے۔ڈولفن پولیس نشیبی علاقوں میں شہریوں کی ٹرانسپورٹ،موٹر سائیکلز،گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کیلئے مدد کی جارہی ہے۔ ایس پی ڈولفن کے احکامات پر شہریوں کی گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کیلئے مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق بارش کی وجہ سے شہریوں،فیملیز کی گاڑیاں بند پڑ جانے، ٹائر برسٹ ہونے پر ان کی مدد کی جا رہی ہے۔ مال روڈ،  فیروزپورروڈ، اقبال ٹاؤن، ڈیفنس میں شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ نے معذور شخص کو سڑک بھی کراس کروائی جبکہ بارش کیوجہ سے مختلف مسائل میں مبتلا شہریوں کی مدد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ناگہانی صورتحال،مصیبت میں بلاخوف خطر 15 پر کال کریں۔

مزیدخبریں