سٹی42:قرض کی کروڑوں کی رقم واپس نہ کرنے پر مالیاتی ادارے بحران کا شکار ، بنکنگ کی سات عدالتوں میں مالیاتی اداروں کے ریکوری کے کیس دائر کرنے کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔چار ڈیفالٹر وں کی 68 کنال پانچ مرلے کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم جاری کر دیاگیا۔
بنکنگ عدالت نمبرتین میں الفلاح بنک کی طرف سے محمد خان، محمد ریاض، فریاد احمد، ظفر اللہ خان کیخلاف قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر ریکوری کے دعوے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سماعت کے بعد ڈیفالٹر4 شہریوں کی 68 کنال 5 مرلے کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
چاروں ملزمان نے قرض لیتے وقت جائیداد رہن رکھوائیں تھیں، لیکن آٹھ لاکھ پینتیس ہزار واپس نہ کیے، عدالت نے کورٹ آکشنر مقرر کر دیا ہے، جس نے اشتہار آویزاں کر دیئے۔