ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو دھرنا دینے کا امکان

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو دھرنا دینے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مہنگی بجلی ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف 12 جولائی کو جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا, پی پی 169 میں نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ کی زیر صدارت دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد .

مسلم ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی زیر صدارت ہونیوالےاجلاس میں جہانگیر ایثار ، ملک محمد علی ، جاوید حسین ، مصباح الدین ، یاسین کمبوہ ، چودھری فرخ اسلام، احمد عمیر ، مفتی محمد عمر ، بلال تنویر ، حاجی عبدالطیف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ آٹے کے تھیلے پر نواز شریف کی فوٹو کے بعد روٹی 16 روپے کی کر دی ہے تاہم عوام یاد رکھے 16 روپے کی روٹی جب پنکھا چلا کر کھائیں گے وہی 16 روپے کی روٹی کھانے کا بل بجلی کے بل میں 61 روپے ادا کرنا پڑے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ غریب آدمی چالیس پچاس ہزار روپے بجلی کا بل نہیں ادا کر سکتا ہے۔