ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو کتنا فنڈ ملے گا؟ تفصیلات آگئیں

 لاہور اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو کتنا فنڈ ملے گا؟ تفصیلات آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :  پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے کوارٹر میں 100 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو 300 ارب روپے سے زائد کا فنڈ جاری کیا جائے گا، لاہور کو جاری ترقیاتی کاموں کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا فنڈ جاری کیا جائے گا۔

ذرائع پی اینڈ ڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5ہزار سے زائد چھوٹی بڑی اسکیموں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کو فنڈز کے اجرا کی سفارشات کردیں گئیں ہیں ۔ محکمہ خزانہ پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد 100 فیصد ترقیاتی فنڈز کا اجرا کرے گا ۔ پنجاب میں ڈویلپمنٹ کا بجٹ پیفرا سسٹم کے تحت آن لائن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی اینڈ ڈی دورے کے دوران فنڈز کے اجرا میں رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیا تھا ۔