حکومت نےعظمیٰ بخاری کو ایک اور بڑا عہدہ دیدیا

6 Jul, 2024 | 03:41 PM

(قیصرکھوکھر) حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کو محکمہ کلچر کا قلمدان بھی سونپ دیا، سید کوثر عباس کو وزیراعلیٰ کا میڈیا کوآرڈینٹر مقرر کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات پنجاب سیدہ عظمیٰ زاہد بخاری کو محکمہ کلچر کا قلمدان بھی دے دیا گیا ہے، اس سے قبل عظمیٰ بخاری صرف محکمہ اطلاعات کی وزیر ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سید کوثرعباس کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا ہے، سید کوثرعباس کو اعزازی طور پر میڈیا کوآرڈی نیٹرمقرر کیا گیا ہے،اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں