ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس اسکالرشپ سے ادا ہوں گی۔

 جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجرا کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

 اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

 ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer