(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کو ڈیجیٹل دور میں لے جانیوالے موبائل فون اور اس کے استعمال پر نئے بجٹ میں اس قدر بھاری بھرکم ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں کہ ہر شخص اس سے متاثر ہوگا۔
نئے ٹیکسز سے موبائل فونز اور اس کا استعمال کتنا مہنگا ہوگا اور ڈیجیٹل ترقی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ صدر الیکٹرون ڈیلرز منہاج گلفام کا کہناتھا کہ صارفین کے ساتھ ستم ظریفی یہ بھی کہ بڑے ڈیلرز نے منافع کمانے کے لئے موبائل فونز کی کھیپ ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔
حکومت نے نئے بجٹ میں موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیکز ٹیکس کو 15 فیصد سے بڑھاکر 19 فیصد کردیا ہے،یعنی 100 روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف ساڑھے 5 روپے ہی ملیں گے۔