ملک اشرف : بیرون ملک سفر کیلئے پی این آئی ایل تحت پابندی کو شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی این آئی ایل کے قواعد و ضوابط آئین کے منافی ہیں اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے،شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں نشاندہی کی کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت ملک سے باہر جانے سے روکنے کیلئے دو قانون موجود ہیں، ایگزٹ کنٹرول آرڈیننس اور پاسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت کسی شہری کو بیرون ملک جانے سے روکا جا سکتا ہے، لیکن پی این آئی ایل کے مطابق شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روکا جا رہا ہے۔ درخواست میں نکتہ اُٹھایا گیا کہ پی این آئی ایل کا قانون بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کیلئے بنائے گئے ایس او پیز آئین سے متصادم ہیں۔