واسا اور ٹیپا نے شہر میں اہم شاہراہوں پر موجود واٹر پاکٹس کا حل نکال لیا

6 Jul, 2024 | 12:34 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : واسا اور ٹیپا نے شہر میں اہم شاہراہوں پر موجود واٹر پاکٹس کا حل نکال لیا ۔واسا نشیبی پوائنٹس پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے گلی گریٹنگ بنائے گا ۔
 واسا اور ٹیپا نے شہر کی اہم شاہراہوں پر نشیبی پوائنٹس کا سروے کیا ۔ واسا اور ٹیپا کی مشترکہ ایکسرسائز سے 154 پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ۔رپورٹ میں نشیبی سائیڈز پر پانی کا نکاس نہ ہونا بنیادی وجہ قرار دیا گیا ۔ واسا اور ٹیپا کی جانب سے حکومت پنجاب کو نکاسی کے لئے گلی گریٹنگ بنانے کی تجویز دی گئی ۔ حکومت پنجاب نے واسا کو تمام پوائنٹس کلئیر کرنے کی ہدایت کی ۔ دس کروڑ کی لاگت سے 154 مقامات پر گلی گریٹنگ لگائی جائیں گی ۔واسا اور ٹیپا کی جانب سے گلی گریٹنگ لگانے کا کام رواں ہفتے شروع کردیا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں