ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی

پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی
کیپشن: Act 144
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محرم الحرام، پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دفعہ144نافذکردی، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق مجازاتھارٹی کی اجازت کےبغیرہر قسم کےہتھیار و آتش گیرموادکی نمائش پرپابندی عائدکی گئی ہے، عوامی جذبات، اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہے، بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر،جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر،جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی لگائی گئی ہے۔
ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔