ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں بڑی پیشرفت،پولیس نے شاہ محمود کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروادیا

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں بڑی پیشرفت،پولیس نے شاہ محمود کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروادیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے،پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے ۔

 چالان میں شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائدکیا گیا ہے ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔

 خیال رہے کہ جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کیخلاف شادمان پولیس نے درج کررکھا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer