ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ،پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا

 ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ،پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

 پی ٹی آئی نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کی منسوخی پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے کا این او سی معطل کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer