محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کاکنٹرول روم قائم کردیا

6 Jul, 2024 | 11:21 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نےسیکرٹریٹ میں محرم الحرام کاکنٹرول روم قائم کردیا۔
محکمہ داخلہ کا کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرو ل رومزسےمنسلک ہوگا۔کنٹرول روم میں محرم الحرام کےدوران سکیورٹی کومانیٹرکیاجائےگا۔کنٹرول روم یکم محرم سے فعال ہوگا ۔کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان قائم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ کنٹرول روم میں گریڈ 17کاافسرہروقت ڈیوٹی دےگا۔

 کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ محرم الحرام میں وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کنٹرول روم کا دورہ کریں گے، ہوم سیکرٹری نے کنٹرول روم کو آج سے باقاعدہ فعال کردیا ہے۔

مزیدخبریں