بجلی کے آفٹر شاکس،حکومت نے گھریلوصارفین کو سرپرائز دیدیا

6 Jul, 2024 | 09:53 AM

ویب ڈیسک؛  حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کے آفٹر شاکس دینے کا سلسلہ جاری ہے، گھریلو صارفین کے بجلی نرخ میں 51 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نئے ٹیرف کے اطلاق کے بعد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئےبجلی کے بنیادی نرخ میں 51 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، یکم جولائی 2024 سے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 51 فیصد جبکہ "ان پروٹیکٹیڈ" صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں 43 فیصد تک اضافے کا اطلاق کر دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر بجلی بم گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ہوشربا اضافہ کیے جانے کے بعد اب حکومت نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کر دی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔  
  بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں