ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت سولرسسٹم، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا

مفت سولرسسٹم، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: Free Solar System
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو فری سولر سسٹم دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظرعوام کو مزید ریلیف دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔ 

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فری سولر دیا جائے گا جبکہ 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر کے لئےبلا سود قرضہ دیا جائے گا، پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر لگانے کے لئے 75فیصد تک رقم حکومت ادا کرے گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ ٰ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں پر بہت تکلیف ہے ،غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لیے کھڑی رہوں گی،غریبوں کے ساتھ ہوں، ان کو ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں۔

محکمہ توانائی پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر ورکنگ شروع کردی  ہے،وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں روشن گھرانہ سکیم پر اہم اجلاس بھی ہوا ، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے انرجی ریلیف دینے پر فیصلہ کیا۔