ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادلوں کے لاہور میں ڈیرے ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بادلوں کے لاہور میں ڈیرے ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: weather update
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری،بارشوں کےباعث موسم خوشگوارہوگیا، گرمی کے احساس میں واضح کمی محسوس کی جانے لگی،آئندہ24گھنٹےکےدوران بھی بارش کی پیشگوئی، مون سون کا دوسرا اسپیل اتوار تک شہر میں بادل برسائے گا۔

 تفصیلات کےمطابق موسم خوشگوار ہونےپرشہری رات کےوقت گھروں سے باہر نکل آئے، بارش اور تیزہواچلنےسے شہر کا موسم خوش گوار ہو گیا ہے، درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ متحرک ہے،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں رات گئے 04 گھنٹے طویل دورے، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن  نےڈی ایچ اے تا صدر بازار اور دھرم پورہ کے علاقے میں بارشی پانی کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال روڈ اور فیصل ٹاؤن کے علاقے میں آب نکاسی کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نےقرطبہ چوک، چوبرجی میں واسا کیمپس کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر  نے رائیونڈ روڈ، اڈہ پلاٹ میں نشیبی علاقوں کی چیکنگ اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی شالیمار، تاجپورہ میں نشیبی علاقوں کی چیکنگ کی۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہناتھا کہ تیز آندھی اور بارش کے سبب کینال روڈ پر گرنے والے درختوں کو ہٹایا جا رہا ہے، شہر بھر میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں، واسا اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں، تمام انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں کو کلئیر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو،شہری بارشوں کے پیش نظر گھروں سے بلا وجہ باہر نہ نکلیں، شہری دیواروں اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں، شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

 واسالاہورکی جانب سےاب تک کی بارش کا ریکارڈ جاری بھی کردیا گیا، فرخ آباداورتاجپورہ میں سب سےزیادہ45،45ملی میٹربارش ، اقبال ٹاؤن44،پانی والاتالاب میں43ملی میٹر،گلشن راوی42،مغلپورہ40،لکشمی چوک میں39ملی میٹر،اپرمال38،نشترٹاؤن35،ایئرپورٹ میں 36ملی میٹر،سمن آباد35،لکشمی چوک33،قرطبہ چوک میں25ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔