(طلحہ اشرف) وزارت داخلہ نےمحرم الحرام کےدوران صوبوں کی درخواست پر انٹرنیٹ کی بندش کاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان وزارت داخلہ کابیان سامنے آگیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وزارت داخلہ نے ابھی صوبوں کی طرف سے درخواستوں پرانٹرنیٹ کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ترجمان کامزید کہناہے وزیر اعظم انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ابھی تک کسی صوبے کی درخواست منظور کی گئی ہےاور نہ ہی مسترد کی گئی۔