ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنشیا ٹاؤن میں سڑک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے حوالات پہنچ گئے

Shooting in air, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:   چوکی ہلو کی پولیس نے ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2  افراد کو گرفتار کر لیا۔
چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاٹاؤن سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ 
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزم   سڑک پر گاڑی میں گھومتے ہوئے سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔
ملزمان احمد، آصف سے رائفل،2 پستول میگزینز و درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔