ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل فورم فار عرب ٹورازم عمرہ ایگزیبیشن کا افتتاح

Umrah Tourism, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد :  نشاط ہوٹل جوہر ٹاؤن میں 23ویں انٹرنیشنل فورم فار عرب ٹورازم عمرہ ایگزیبیشن کا افتتاح پاکستان علما کونسل کے چئیرمن طاہر اشرفی نے کیا۔

 انٹرنیشنل فورم فار عرب ٹورازم عمرہ ایگزیبیشن میں وفاقی وزیر مذہبی امور و  بین المسالک ہم آہنگی و اوورسیز پاکستانیز سالک حسین  اور  چیئر مین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کی شرکت نے ایگزیبیشن کو چار چاند لگا دیئے۔ 

طاہر اشرفی نے افتتاح کے بعد تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا،  یہ نمائش دنیا کے دیگر ممالک میں بھی منعقد ہو رہی ہے۔ مذہبی ٹویزم اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ وقعت اختیار کر چکا ہے۔اس فورم کے ذریعے پاکستان کے اندر پوری دنیا سے کمپنیز اس نمائش میں موجود ہیں۔مختلف ممالک سے آنے والے افراد اس نمائش سے بہت مستفید ہو سکیں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سرکاری حجاج کو پیش آنے والی مسائل کے حل پر سعودی حکومت کا شکر ادا کرتے ہیں۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور و  بین المسالک ہم آہنگی و اوورسیز پاکستانیز سالک حسین  نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ یہ فورم پاکستانیوں کو بہت سے اچھی مواقع اور سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس نمائش کے انعقاد کو  عرب ٹورزم کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔

تصاویر: یعقوب  عزیز