ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال کو نوزائیدہ  بچوں کی سماعت کی جانچ کیلئے جدید سکیننگ مشین مل گئی

General Hospital Lahore, City42, Air Foundation, Auto hearing scanning, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور جنرل ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں کے سسنے کی صلاحیت اب پیدا ہوتے ہی جانچ لی جائے گی اور کسی پرابلم کی صورت میں نوزائیدہ بچوں کا جلد علاج ممکن ہو جائے گا۔  لاہور جنرل ہسپتال کو ائیر فاؤنڈیشن نے نومولود بچوں کی قوت سماعت کی جانچ کے لئے جدید آلات  عطیہ کر دیئے۔

 لاہور جنرل ہسپتال اور ایئرفاؤنڈیشن کےدرمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط کی تقریب جمعہ کے روز ہسپتال میں ہوئی۔ 
تقریب میں جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے  ڈاکٹر فریاد حسین اور  پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس شریک ہوئے جبکہ ائیر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری عابد موسوی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر امبر رانا کنے اپنی این جی او کی نمائندگی کی۔


ایئرفاؤنڈیشن نے جنرل ہسپتال کو  آٹو صوتی مشین عطیہ کی۔ اس مشین کی مدد سے نوزائیدہ بچوں میں  قوت سماعت کی سکریننگ بالکل مفت کی جا سکے گی۔