وسم بدلتے ہی لہوریئے چٹخارے بھرے کھانے  کی تلاش میں گھروں سے نکل پڑے

6 Jul, 2024 | 03:10 AM

ابراہیم قریشی، طلحہ اشرف : موسم بدلتے ہی لہوریئے چٹخارے بھرے کھانے اور آئس کریم  کی تلاش میں گھروں سے نکل پڑے۔ ریسٹورنٹس اور آئس کریم پارلرز  پر کھانے کے شوقین لہوریوں کا جھمگٹ ہو گیا۔ 
بہت سے شہری من پسند  کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے اندرون شہر ٹیکسالی گیٹ  بھی پہنچ گئے۔

فیملیز کے ساتھ کھانے کے لئے آنے والے شہریوں نے بتایا کہ سخت گرمی کے بعد خوشگوار موسم میں لذیذ کھانوں کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے کیلئے کھانا کھانے آئے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ کھانے کی محفل جمانے والوں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کھانے سے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ 

کھانوں کی آؤٹ لیٹس پر کام کرنے والوں نے بتایا کہ بارش کے بعد لاہوریئے زیادہ تر باہر کا کھانا کھانا پسند کرتے ہیں۔ شام کے وقت بارش کا دوسرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ رات کو  ریسٹورنٹس پر گاہکوں کا ہجوم ہو گا۔

بہت سے لہوری آج رات سہانےموسم میں بچوں کےہمراہ آئس کریم سےلطف اندوز ہورہےہیں۔
بارش اور تیزہواچلنےسے شہر کا موسم خوش گوار ہو گیا ہے ۔ درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں شہری آئس کریم کھانے کیلئے بچوں کےہمراہ آئسکریم پارلرزپہنچ گئے۔ شہریوں کاکہناہے موسم بہت اچھا ہو گیا ہے اس لیے گھر والوں کے ساتھ آئسکریم کھانے آئے ہیں ۔ سہانےموسم میں گھرسےباہر فیملی کے ساتھ آئس کریم کھانےکااپناہی مزہ ہے۔

مزیدخبریں