حکومت نے ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کر دیا اور پٹرول پمپس نے ہڑتال ختم کر دی

6 Jul, 2024 | 01:51 AM

حکومت اور  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رکن ڈیلرز نے پٹرول پمپس کی ہڑتال ختم کر دی۔ ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کے ادارہ ایف بی آر نے  پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

پٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ تھا کہ ان پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس دوہرا ٹیکس ہے اسے ختم کیا جائے۔ وہ فکس مارجن پر کام کرتے ہیں اور ریگولیٹڈ پرائسز  بزنس کے زمرہ میں آتے ہیں۔ ان پر ایڈوانس ٹیکس لگانا نامناسب ہے۔

وفاقی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ڈی جی آئل کی جانب سے اس ضمن میں ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی کہ  جب ڈیلرز اور  ریٹیل آؤٹ لیٹس(پیٹرول پمپس) حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں تو ان کو پیٹرولیم ڈیلرز انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ2001 کے سیکشن 156اے  میں ترمیم سے پیٹرولیم ڈیلرز کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا ہ کیوں کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے جواب میں ایف بی آر نے بتایا کہ سیکشن 236H ibid‏ کے تحت ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کی دفعات او ایم سیز  ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس پر لاگو نہیں، ان  کی آمدنی فکسڈ ٹیکس نکے زمرہ  میں آتی ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ شمالی علاقہ میں سیاحت کے لئے نکلے ہوئے شہریوں کے پاس پٹرول ختم ہونے سے بحران کی صورت پیدا ہو گئی ہے اور سڑکوں پر پٹرول سے محروم گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اس لئے ہڑتال فوراً ختم کی جا رہی ہے۔ 

بعد ازاں حکومت کی جانب سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول نہ کئے جانے کی یقین دہانی ملنے کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے ایف بی آر کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز پر صفر اشاریہ پانچ فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کیا۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ایف بی آر نے ہمارا جائز مطالبہ تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ناکام بنانے والے چند ڈیلرز اس کامیابی کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن ہمارے اتحاد اور ہڑتال کی وجہ سے جاری ہوا ہے۔

 پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق  انکم ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136ایچ سے پیٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔

نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کےدائرہ کار میں آتا ہے۔ نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کےشکرگزار ہیں۔

پنجاب میں ہڑتال غیر مؤثر تھی

 پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس0.5 فیصد عائد کیے جانے کے خلاف گزشتہ  روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پٹرولیم ڈیلرز کے ایک مقامی عہدیدار کے فوت ہو جانے کے بعد جڑواں ہروں میں پٹرول پمپس مالکان نے جمعہ کے روز ہڑتال نہ کرنے کا از خود اعلان کر دیا تھا۔

اس ہڑتال کا لاہور  اور  پنجاب بھر میں کوئی خاص اثر نہیں ہوا اور تمام شہروں میں مخصوص پٹرول پمپس کھلے رہے اور شہریوں کو معمولی مشکلات کے ساتھ پٹرول دستیاب رہا۔شہر کے بیشتر علاقوں جلو موڑ ،جی ٹی روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مغلپورہ، کنٹونمنٹ سمیت شاد باغ، عامر روڈ اور کالج روڈٖ  کے علاقوں کے پٹرول پمپس کھلے رہے

تاہم  جن علاقوں میں پٹرول پمپ تھوڑے ہیں اور دور ور واقع ہیں وہاں پٹرول پمپس کی جزوی ہڑتال سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پرا، ان میں گلگت بلتستان کے علاقے بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں