ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے لوگوں سے مضبوط رشتہ استوار کر رہے ہیں، ایمبیسیڈر ڈونلڈ بلوم

Ambassador Donald Bloom, City42, Lahore, The US Consulate General, Independence day celebrations, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: امریکہ کے اسلام آباد میں متعین سفیر  ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ  پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پاکستان اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں ۔

ایمبیسیڈر ڈونلڈ بلوم نے یہ باتیں لاہور میں امریکی قونصل جنرل کے گھر پر ریاستہائے متحدہ امریکہ کے یومِ آزادی کی تقریب میں مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ 

امریکہ کے یوم آزادی پریو ایس قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر تقریب میں لاہور  میں موجود اہم سیاسی اور سماجی شخصات نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے لئے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم خاص طور سے لاہور آئے۔  قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب میں صوبائی وزیر خوراک بلال یسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی ، ایم این اے شائستہ پرویز مک،وزیر  مملکت خزانہ علی ملک،  مسلم لیگ ن کی لیڈر ذکیہ شاہ نواز ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی چئیرپرسن سارہ احمد، ایل سی سی آئی کی رکن شہلارضا، بشپ ندیم اور دیگر بہت سی  سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں۔ 

 ایمبیسیڈر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ  آج امریکا کی آزادی کے دن پر اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔  پاکستان میں صحت ، تعلیم اور خواتین کےحقوق پر ہم مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کا فروغ ہو۔ 
ایمبیسیڈر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم پنجاب کے لوگوں سے مضبوط رشتہ استوار کر رہے ہیں۔ ہمارے کاروبار پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور سیکورٹی کے مسائل سے مل کر نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کسی بھی جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مسیحی شہریوں پر بعض افارد کے حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پر حالیہ حملے بہت اہمیت اور تشویش کے حامل ہیں۔

تصاویر: یعقوب عزیز