پی سی بی نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کر دی  

6 Jul, 2023 | 11:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر  کے عہدے کی  پیشکش کردی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکاء اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی  گئی ۔

 ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان جبکہ کہا جا رہاہے کہ  ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، جس کیلئے انہوں نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا۔

ملاقات کے بعد محمد حفیظ نے کہا کہ ذکاء اشرف میرے لیئے قابل احترام ہیں، میں اس وقت نوکری نہیں کرنا چاہتا، ذکاء اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، انکی دل سے عزت کرتاہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔

مزیدخبریں