جناح ہاؤس حملہ کیس، حسان نیازی، حلیمہ خان سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  

6 Jul, 2023 | 11:29 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)جناح ہاﺅس حملہ کیس میں حماد اظہر، حسان نیازی، حلیمہ خان، عظمیٰ خان سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرلی اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

 جناح ہاؤس حملہ کیس میں حماد اظہر، حسان نیازی، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کئے گئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ، اعظم سواتی، حلیمہ خان، عظمیٰ خان، عندلیب عباس اور کرامت کھوکھر سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

مزیدخبریں