ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زہریلی شراب پینے سے 5 دوستوں کی موت، دو کی حالت تشویشناک  

Poisoned wine,Five friends,died,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان رؤف) شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں زہریلی شراب پینے سے 5 نوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ شراب فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور محرر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقے میں کچی شراب پینے سے 5 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ جان سے جانے والوں میں شہزاد، گلفام، غورل، شناور اور سمیر شامل ہیں۔

 واقعے پر ایس ایچ او کی نا اہلی پر ڈی پی او زاہد نواز مروت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھکھی ڈاکٹر ریاض کو معطل کردیا۔

 اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شراب فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف ہرممکن کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔