ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی درآمدات میں بڑی کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں کاروں کی درآمدات پر712 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر1.558 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، مئی 2023 میں کاروں کی درآمدات کاحجم 31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 80 فیصد کم ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال مئی میں کاروں کی درآمدات پر156 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 30 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔