ایک ہفتے میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کا شرف حاصل کیا  

6 Jul, 2023 | 09:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران چالیس لاکھ سے زائد افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ 7 سے 14 ذی الحج (25 جون سے 2 جولائی) کے دوران چالیس لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین کی مسجد نبویؐ میں آمد ہوئی۔

 ایک ہفتے میں زائرین اور نمازیوں کی کل تعداد 42 لاکھ 52 ہزار رہی۔ مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی، سروس، صحت اور رضاکار حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زائرین اور نمازی اپنے مذہبی فرائض کو آسانی اور آرام سے ادا کرسکیں۔

 مسجد نبویؐ میں نمازیوں اور زائرین کو گرمی سے بچانے کیلئے 250 بڑی چھتریاں موجود ہیں، ان کی مدد سے مسجد نبویؐ کے صحن میں نمازیوں اور زائرین کو سورج کی تپش سے بچنے میں مدد ملتی ہے، غرض مسجد نبویؓ کی انتظامیہ زائرین اور نمازیوں کو سہولت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

مزیدخبریں