میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 29 افراد ہلاک ، 21 زخمی

6 Jul, 2023 | 09:28 PM

ویب ڈیسک : میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹریفک حادثے میں 29 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، ملک کی جنوبی ریاست اوکساکا میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، اس بس حادثے میں 27 مسافر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں