ویب ڈیسک: شانگلہ کے علاقہ مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا گیا، کئی بچے ملبہ تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 اورر مقامی شہریوں کی جدوجہد سے رات ساڑھے نو بجے تک 8 بچوں کے جسد خاکی ملبہ میں سے نکالے جا سکے ہیں۔ خدشہ ہے کہ مزید کئی بچے ابھی ملبہ تلے دبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے 22 اہلکاروں اور تین ایمبولینسوں اور ایکسکیویٹروں کے ساتھ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔امدادی کاروائیاں رات کے وقت بھی جاری ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق اب بھی تین چاربچے ملبے تلے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
رات ساڑھے نو بجے ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران تودہ کے ملبہ سے مزید 3 بچوں کے جسد خاکی نکال لئے جس کے بعد اس المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 8 ہو گئی۔