ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمگیرترین کا خودکشی سے پہلے لکھاخط انگریزی زبان میں  ہے،جعلی خط بھی وائرل ہو گیا

Alamgir Tareen\'s last letter; Fake version also floated on Social Media, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) جہانگیر ترین کے بھائی اورر ملتان سلطانز ٹیم کے مالک عالمگیر ترین کی وفات کے بعد افواہ سازوں نے ان کا ایک جعلی خط بھی سوشل میڈیا میں پھیلا دیا۔

ذمہ دار زرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا میں  عالمگیر ترین کے آخری خط کے نام سے دو خط وائرل ہیں۔ عالمگیر ترین کا جو خط اردو میں دکھایا جا رہا ہے وہ غلط ہے اور پروپیگینڈا ہے۔مبینہ طور انگلش میں لکھا گیا خط اصلی بتایا جارہا ہے

عالمگیر خان ترین کا خودکشی سے پہلے لکھا گیا مبینہ خط !

(انگلش میں تحریر کئے گئے خط کا اردو ترجمہ)میں یہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ زندگی بہت خوبصورت ہے، میں بھرپور زندگی جی رہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل سری لنکا چھٹیوں پر گیا تھا۔ بیماری نے جب مجھے گھیرا تو سٹیرائیڈ لینا شروع کیا۔ سخت ادویات کی وجہ سے میرا چہرا اور جلد متاثر ہوے لگی۔ مجھے پڑھنے میں ‏بھی مشکلات آرہی تھیں۔ مجھے نیند نہ آنے کا مسئلہ بھی ہو گیا تھا۔ نیند کی گولیاں لے کر سوتا تھا۔مجھے اتنے مسائل ہو گئے کہ بتا نہیں سکتا۔اب میں اس بیماری سے تھک گیا ہوں۔