ویب ڈیسک: نانگا پربت پر پھنسے ہوئے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی تین دن کی ریسکیو کوششوں کے نتیجہ میں کیمپ فور سے کیمپ ٹو اور کیمپ ون سے ہوتے ہوئےحفاظت کے ساتھ بیس کیمپ پہنچ گئے۔
آصف بھٹی اسنو بلائنڈنس کی وجہ سے تین دن سے نانگا پربت پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے۔ آذربائیجان کے کوہ پیما ازرافیل کی مدد سے آصف بھٹی کیمپ فور سے کیمپ ٹو تک آئے تھے۔
فضل علی اور محمد یونس پر مشتمل گراؤنڈ ریسکیو ٹیم بھی نانگا پربت پر آصف بھٹی کی مدد کے لئے کزشتہ روز پہنچ گئی تھی۔
کل پاک آرمی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آصف بھٹی کو اسکردو لایا جائے گا، سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد آصف بھٹی کو سی ایم ایچ اسکردو کے جایا جائے گا۔