ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے 

Asif Bhatti reached at Camp one of Nanga PArbat, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نانگا پربت پر  پھنسے ہوئے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی تین دن کی ریسکیو کوششوں کے نتیجہ میں  کیمپ فور سے کیمپ ٹو اور کیمپ  ون سے  ہوتے ہوئےحفاظت کے ساتھ بیس کیمپ پہنچ گئے۔

آصف بھٹی اسنو بلائنڈنس کی وجہ سے تین دن سے نانگا پربت پر  7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے تھے۔ آذربائیجان کے کوہ پیما ازرافیل کی مدد سے آصف بھٹی کیمپ فور سے کیمپ ٹو تک آئے تھے۔

فضل علی اور محمد یونس پر مشتمل گراؤنڈ ریسکیو ٹیم بھی نانگا پربت پر  آصف بھٹی کی مدد کے لئے کزشتہ روز پہنچ گئی تھی۔

کل پاک آرمی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آصف بھٹی کو اسکردو لایا جائے گا، سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد آصف بھٹی کو سی ایم ایچ اسکردو کے جایا جائے گا۔