ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ
کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کےخدشہ ہکا انتباہ جاری کر دیاہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے ۔
مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ سبی، بارکھان،ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں بھی بارشوں سے طغیانی کا خطرہ ہے۔