(ویب ڈیسک) میجر میاں عبداللہ شاہ کی نماز جنازہ کوہاٹ میں ادا کر دی گئی۔نائب صوبیدار صاحب خان کی نماز جنازہ میانوالی، نائیک محمد ابراہیم کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی۔
سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ مردان میں ادا کی گئی، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سول ملٹری حکام، شہداء کے عزیز و اقارب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ کے قریب خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے، میجر میاں عبداللہ شاہ ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دوران آپریشن دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔یہ قربانیاں پر امن پاکستان کے لئے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے۔
میجر میاں عبداللہ شاہ ،نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
6 Jul, 2023 | 07:09 PM
This browser does not support the video element.