(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہونے 1905 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا کردیا گیا ۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ،دس گرام سونا 1543 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 155 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 2480 روپے پر ہی برقرارہے۔