موٹرسائیکل مالکان ہوشیار! پٹرول نہیں ملے گا

6 Jul, 2023 | 06:31 PM

بسام سلطان: موٹر سائیکل سوار خبردار ہو جائیں، قانون کی پابندی نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ ڈی سی لاہور نے بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دیا جائے۔
 نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث حادثات میں اموات بڑھنے لگی ہیں۔ تمام پٹرول پمپ مالکان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں