بشریٰ بی بی اور چئیرمین تحریک انصاف کی کرپشن کےمقدمہ میں عبوری ضمانت ہوگئی

6 Jul, 2023 | 06:09 PM

This browser does not support the video element.

ملک اشرف: بشری بی بی کو گرفتاری کا خوف,  لاہور ہائیکورٹ  میں تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

جمعرات کے روز بشری بی بی بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش  ہوئیں۔ ان کی جانب سےاوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر میں کرپشن کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی جس کی  پر سماعت  کے دوران  عدالت نے  فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

فیصلہ محفوظ کئے جانے کے اعلان کے بعد بھی  بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود  رہیں۔ کمرہ عدالت کے باہر پولیس کی  اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

جسٹس امجد رفیق  نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

 اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر  میں کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 2جون کو مقدمہ درج کیا تھا۔

انٹی کرپشن اوکاڑہ نے  420,468,471,109 ,اور 409 دفعات کے تحت بشری بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

  بشریٰ بی بی نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے خلاف مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے. اس لئے عبوری ضمانت منظور کی جائے.
لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ 

ملزمان کو دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
جسٹس امجد رفیق  نےچیرمین پی ٹی آئی اور  بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
 ضمانت منظور ہونے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں