ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بھارت میں ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ماہ قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چٹوگرام میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمیم اقبال آبدیدہ بھی ہوگئے تھے، ٹیم کے کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔
گزشتہ روز ون ڈے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دی تھی، کھلاڑی تمیم اقبال نے کہا کہ کل افغانستان کیخلاف میرا آخری میچ تھا، میرا فیصلہ اچانک نہیں تھا، مختلف وجوہات کے بنا پر اعلان کررہا ہوں جس کا ذکر میں یہاں نہیں کرسکتا۔