ویب ڈیسک:مولا بخش چانڈیو کے گھر سوئمنگ پول میں دو سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی زینب مولا بخش چانڈیو کی پوتی ہے۔
بچی کی وفات کی تصدیق کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اسد ابڑو نے بعد ازاں ٹویٹر میں ایک پوسٹ کر کے بتایا کہ مولا بخش چانڈیو صاحب کی پوتی، چیئرمین TMC عمیر مولا بخش چانڈیو کی بھتیجی، مھران چانڈیو کی بیٹی زینب کا قضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا، بچی کی نماز جنازہ آج رات 9:00 بجے گلشن حبیب قاسم آباد میں ادا کی جائے گی۔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی ، چیئرمین TMC عمیر مولا بخش چانڈیو کی بھتیجی، مھران چانڈیو کی بیٹی *زینب* کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا، نماز جنازہ آج رات 9:00 بجے گلشن حبیب قاسم آباد میں ادا کی جائے گی
— Assad Abro اسد ابڑو (@AssadAbro) July 6, 2023