ورلڈ کپ کا انتظار ہے، بھارت کو ہرائیں گے تب ہی فائنل کھیلیں گے، بابراعظم

6 Jul, 2023 | 03:42 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں ورلڈکپ کا شدت سے انتظار ہے۔ بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔تاہم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم صرف ہندوستان ہی سے کھیلنے کے لئےنہیں بلکہ ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ 9 دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔ ہم صرف ایک ٹیم پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ہم انہیں ہرائیں گے تب ہی ہم فائنل میں پہنچیں گے۔ کپتان نے یہ بات جمعرات کے روز اپنی پریس کانفرنس میں کہی۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا پی سی بی میں کون آرہا ہےکون جارہا ہے اس پر ہمارافوکس نہیں، فوکس صرف کرکٹ پر ہے۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ  میں مانتا ہوں نا تجربہ کار ٹیم ہونے پر نتائج سامنے نہیں آرہے تھے۔ ہم نے ماضی سے سیکھا ہے۔  اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ کوشش ہو گی کہ سیریز اپنے نام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپر کے لیے میرا انتخاب سرفرازاحمد ہوں گے۔

وینیوز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، جہاں بھی میچ ہو گا کھیلیں گے۔



مزیدخبریں