ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ ہسپتال سے ملحق عمارت کی دیوار گرنے سے 14افراد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں مون سون کے دوسرے سپیل کے دوران تیز بارش سے مزنگ ہسپتال کی دیوار گر گئی۔ 14 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ 
 
جمعرات کی دوپہر بارش کے دوران مزنگ ہسپتال کی انتظار گاہ سے ملحقہ عمارت کی دیوارگر گئی۔
ہسپتال کی انتظار گاہ میں بیٹھے 11 افراد ملبے تلے دب گئے۔دیوار گرتے ہی ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف، مریضوں اور راہگیروں نے مل کر ملبہ تلے دنے افراد کو نکالنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی شروع کر دی، اسی دوران ریسکو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔
ریسکیو کی ٹیموں نے فوری کارروائی کر کےملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔
زخمیوں کو گنگا رام ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی فوری طور پر گنگا رام ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ محسن نقوی نے ہسپتال کے عملہ کو تمام زخمیوں کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی۔